پاکستان آگہی پروگرام مقامی سکول کے طلباء اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) جامعہ چیمہ ماڈل سکول بلال ٹائون اڈا جھیل کے طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے جامعہ شہابیہ احاطہ پھول چند اچھرہ باب العلم ہائی سکول سکائی لینڈ روڈ مناواں مدرسہ یارسول اللہ منظور پارک سگیاں روڈ ک وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعدد 216 تھی ۔