کامیاب آپریشن ضرب عضب کی بدولت جنرل راحیل شریف کو دنیا میں نمبر ون قرار دیا جانا ملک کیلئے باعث افتخار ہے: مجاہد کامران

07 اگست 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں دہشت گردوں کو شکست اوردنیا بھر کے جرنیلوں میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو نمبر ون قرار دیا جاناملک کےلئے باعث افتخار ہے پاکستان میں وسائل اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ حکمران کل قومی پیداوار کا کم از کم چار فیصدتعلیم کے فروغ کےلئے مختص کریں۔