پاک چین اقتصادی راہداری، سینٹ کی خصوصی کمیٹی گلگت بلتستان کا تین روزہ دورہ کرے گی

07 اگست 2016

اسلام آباد (صباح نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری پر ایوان بالا کی خصوصی کمیٹی کل 8 اگست سے کنونیئر کمیٹی سینیٹر تاج حیدر کی قیادت میں گلگت بلتستان کا تیں روزہ دورہ کرے گی ۔حکومتی اداروں سے گلگت بلتستان میں سی پیک کی تعمیر، چینی حکومت کی طرف سے سی پیک منصوبے کیلئے فراہم قیمتی 25 گاڑیوں کے استعمال، گلگت ایئر پورٹ کی توسیع، آپٹک فائبر کیبل بچھانے اور توانائی کے منصوبہ جات پر دورے کے دوران بریفنگ مانگ لی گئی ہیں۔