موٹے افراد کی عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے: لانسٹ سروے

07 اگست 2016

ریاض (اے پی پی) لانسٹ سروے میں موٹے افراد کی عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے ۔ ذرائع ابلاغ نے ہفتہ کو برٹش جرنل کی رپورٹ اور لانسٹ سروے کے حوالہ سے بتایا کہ موٹے اور کاہل افراد کے حوالہ سے مالٹا اور سوازی لینڈ کے بعد سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔ برٹش جرنل کے مطابق سعودی عرب کے 86 فی صد شہری موٹاپے کا شکار ہیں ۔جس کی بڑی وجہ ذیابیطس کی بیماری ہے کیونکہ سعودی عرب کے 25 فیصد شہری ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔