امریکی نوجوان نے رسی کے ذریعے کرتب دکھا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

07 اگست 2016

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی شہر نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے رسی کے ذریعے کرتب بازی کا ایسا شاندارمظاہرہ پیش کیا کہ عالمی ریکارڈ ہی قائم کر ڈالا۔ ایڈم ون رچ نامی باصلاحیت ماہر نوجوان نے وہپ ٹرک کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسی ایسے انداز میں پھینکی کہ وہ دائرے کی صورت میں گھومتی ہوئی 238فٹ تک دور تک چلی گئی۔