”مسئلہ کشمیر اور ڈاکٹر مجید نظامی کی پیش بینی، پاکستان کی ذمہ داریاں“ حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار منگل کو ہوگا

07 اگست 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ”مسئلہ کشمیر اور ڈاکٹر مجید نظامی کی پیش بینی۔ پاکستان کی ذمہ داریاں “ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک، لاہور میں 9 اگست 2016 ءکو سہ پہر 4بجے منعقد ہوگا ۔ جسٹس (ر) میاں محبوب احمد (سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت) صدارت کریں گے۔ بشریٰ رحمن (سینئر کالم نگار) اور سلیم بخاری (ایڈیٹر’ The Nation ‘) مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں میاں سیف الرحمن (سینئر تجزیہ کار) اور شاہد رشید (سیکرٹری’نظریہ پاکستان ٹرسٹ‘) شامل ہیں۔