ایران خطے میں امن و استحکام کا اہم ترین محرک ہے : روسی صدر

07 اگست 2016

ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کو خطے میں امن و استحکام کا اہم ترین محرک قرار دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ ان کا ملک، ایران کو وسطی ایشیا کے عظیم علاقے اور کیسپیئن سی سے لیکر مشرق وسطی تک، امن و استحکام کے تحفظ کا اہم ترین عامل سمجھتا ہے۔