پنجاب حکومت لیبر پالیسی کا جلد اعلان کرے: خورشید احمد
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) حکومت پنجاب ترقی پسندانہ لیبر پالیسی کا جلد اعلان کرے اور فرسودہ مزدور قوانین بمعہ فیکٹریز ایکٹ اور اوقات کار، الیکٹریسٹی، مائنز، بوائلر ایکٹوں میں ترامیم کرائے۔ کارکنوں کو کام پر آئے دن حادثات اور پیشہ وارانہ بیماریوں سے محفوظ کرانے کے لئے سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کرائے ریٹائرڈ صنعتی و کمرشل صنعتوں کے ملازمین کی بڑھاپے کی پنشن میں کم از کم پندرہ ہزار روپے مقرر کر۔ یہ مطالبات آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے وفد نے راجہ اشفاق سرور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل سے باہمی ملاقات میں کئے۔ وفد میں بزرگ مزدور راہنماءخورشید احمد ، روبینہ جمیل ، یوسف بلوچ شامل تھے۔صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب نے ود کو یقین دلایا کہ محنت کشوں کے جائز مطالبات کو حل کرانے کے لئے صوبائی سطح پر ہر ممکن جلد اقدامات کریں گے۔