ریو اولمپک انتظامیہ نے قطاروں میں انتظار کرنے پر شائقین سے معافی مانگ لی

07 اگست 2016

ریوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) ریو اولمپک گیمز انتظامیہ نے سٹیڈیم جانے کیلئے لمبی قطاروں میں انتظار کرنے پر معذرت کر لی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شائقین کو قطاروں میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کے مطابق سکیورٹی چیک پوائنٹس اور سٹاف میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔