مگرمچھ، سلاٹس ، کیپی باراس اور سانپ ریو اولمپکس کے غیرمتوقع مہمان

07 اگست 2016

ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک )مگرمچھ، سلاٹس ، کیپی باراس اور سانپ ریو اولمپک کے غیر متوقع مہمان ہیں۔ جن علاقوں میں کھیلوں کے مقامات رکھے گئے ہیں وہاں قریب ہی تالاب اور ہریالی بہت ہے۔ منتظمین میں شامل تانیا براگا کا کہنا تھاہم جانوروں کو چھپانا نہیں چاہتے بلکہ ہم یہ بتانا چاہیے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ساتھ رہ سکتے ہیں۔25 فیصد ریو کے علاقے میں قدرتی جنگل ہیں۔ اور ایسی وسعت دکھانا ایک سعادت ہے۔ اولمپکس کے لیے مقامات پر ٹیموں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ان جانوروں کو ان کے قدرتی ٹھکانوں پر واپس بھیجیں اور محفوظ رکھیں۔بارا دا ٹیجوکا میں جہاں اولمکپس کا مرکزی انتظام کیا گیا ہے گالف کورس کے گرد 230 قسم کے جاندار رہتے ہیں۔ان میں ایک جان لیوا مگرمچھ بھی شامل ہے تاہم یہ کم غصیلے اور فلوریڈا کے مگرمچھوں کی طرح نہیں ہیں۔ جب یہ جانور گالف کورس تک آتے ہیں تو ہم یہ یقینی بناتے ہیں کہ جانور اور انساوں دونوں کو ہی کوئی خطرہ نہ ہو۔کیپی باراس جو ایک بڑے چوہے کی ایک نسل ہے اس علاقے میں عام دکھائی دیتے ہیں اور گھاس کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ایک ممنوعہ قرار دیے گئے علاقے میں گالف کورس بنانے پر تنازع ہوا لیکن منتظمین کا کہنا ہے کہ ان اس علاقے میں صورت حال پہلے سے کافی بہتر ہے۔