ویمن نیشنل ہاکی چیمپئن شپ پنجاب کلر‘ریلوے کی ٹیمیں کامیاب

07 اگست 2016

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ویمن نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔پہلے میچ میںپنجاب کلر نے بلوچستان کوسات صفر سے شکست دی۔ دوسرا میچ پاکستان ریلوے اور خیبر پی کے درمیان کھیلا گیا جو ریلوے نے اکیس صفر سے جیت لیا۔ تیسرا میچ سندھ کلر اوراسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جوایک ایک گول سے برابر رہا۔ آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔ صبح دو میچز پنجاب وایٹ اور KPKکے درمیان جبکہ دوسرامیچ پاکستان ریلوے اور اسلام آ بادکی ٹیموں جبکہ شام کا ایک میچ پاکستان واپڈا اور پنجاب کلر کے درمیان کھیلا گیا۔