برمنگھم ٹیسٹ: پاکستانی ناقص بائولنگ، انگلینڈ کی برتری،311 رنز،5 وکٹیں باقی

07 اگست 2016
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستانی ناقص بائولنگ، انگلینڈ کی برتری،311 رنز،5 وکٹیں باقی

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر414 رنز بنا کرپاکستان پر311 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔الیسٹر کک 66‘الیکس ہیلز54‘جوروٹ62‘جیمز ونس 42‘گیری بیلنس28رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ معین علی60 اوربیئر سٹو 82 پر ناٹ آوٹ ہیں۔ اب اس میچ میں شاہینوں کیلئے ڈرا ہی ایک آپشن رہ گیا ہے کیونکہ آخری دن یہ دیکھنا ہوگا کہ انگلینڈ کب اپنی اننگز ڈکلیئر کرتا ہے۔ عامر اور یاسر شاہ نے دو دو جبکہ سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 400رنز جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں297رنز بنائے تھے ۔