یاسر شاہ نے 15 ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا120سالہ عالمی ریکارڈاپنے نام کر لیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس )یاسر شاہ نے 15ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔120سال قبل انگلینڈ کے جارج لومین نے 15ٹیسٹوں میں 90وکٹیں لی تھیں اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے باولر یاسر شاہ نے 15ٹیسٹوں میں 90وکٹیں حاصل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔وہ اس سے قبل 14میچوں میں وکٹوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ۔