اولمپکس کی حقیقی روح کو اجاگر کیا جائے ، چینی نائب وزیر اعظم

07 اگست 2016

ریو ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) چین کی نائب وزیر اعظم لیو یانگ ڈانگ نے ریو اولمپکس کی بہتر کوریج کرنے پر چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے کے طورپر ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئی ہیں ،اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چین اولمپکس گیمز کی مکمل حمایت کرتا ہے اوروہ چین اور برازیل کے درمیان جامع حکمت عملی کے تحت تعاون میں شراکت دار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے بعد چائنا ہوم میں چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔