پاک ترک سکولز اینڈ کالجز بچوں کی معیاری تعلیم و تربیت میں مصروف بند نہ کیا جائے: طلباء والدین کا مطالبہ

07 اگست 2016

لاہور( لیڈی رپورٹر) پاک ترک انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز اساتذہ اور والدین ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک ترک سکولوں کو کسی تنظیم کے حوالے نہ کیا جائے ان سکولوں میں 11ہزار طلبہ وطالبات اور 2ہزار ملازمین کا مستقبل وابستہ ہے۔ان تعلیمی اداروں کو موجودہ انتظامیہ ،ترک اساتذہ اور دیگر کام کرنے والے ارکان کے ساتھ جاری رہنے دیا جائے۔اگر حکومت نے ان سکولوں کو کسی سیاسی تنظیم کے حوالے کرنے کی کوشش کی تو عدالتوں میں بھی جائیں گے اور احتجاج کا راستہ بھی اختیار کرینگے۔ان خیالات کا اظہار سکولز وائس پرنسپل صائمہ الیاس ،قدیم حسین خان،محمد آصف ،اسد ملک سمیت دیگر اساتذہ اور والدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا یہ سکول گزشتہ 25سال پاکستان میں تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات سرا نجام دے رہے ہیں۔ان سکولز کے طلبہ نے 274گولڈ میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔