تھیٹر کیساتھ فلمیں بھی کر رہی ہوں: ماہ نور

07 اگست 2016
تھیٹر کیساتھ فلمیں بھی کر رہی ہوں: ماہ نور

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہ نور تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ ’’عشق تیرا پیار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تھیٹر کے ساتھ ساتھ فلمیں بھی کر رہی ہوں۔ ایک فلم ’’جیو سر اٹھا کے‘‘ کا آئٹم سانک عکسبند کر دیا ہے۔