حج تربیتی پروگرامز

07 اگست 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میںحجاج کرام کی تربیتی ورکشاپ آج بروز اتوار صبح 9بجے تا 12:30بجے دوپہر منعقد ہوگی ۔ جس میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی ودیگر شیوخ الحدیث تربیتی لیکچر دیں گے۔جبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی’’فضائل حرمین شریفین‘‘کے عنوان سے شرکاء سے خطاب کریں گے ۔

٭ لاہور ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام جامعہ مسجد جاوید بن اسماعیل، 193۔ شاہ جمال کالونی گلی نمبر 3 نزد لاہور گرائمر سکول حج تربیت پروگرام آج دوپہر 1 سے 4 بجے تک ہوگا پروفیسر عبیدالرحمان محسن خطاب کرینگے۔