اداکارہ آفرین کی سٹیج ڈرامہ ’’شوخیاں‘‘ میں شاندار پرفارمنس

07 اگست 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ آفرین کا نیا ڈرامہ شوخیاں شالیمار تھیٹر میں شروع ہو گیا ہے۔ جس میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کرنیہ جان‘ رائمہ خان‘ سونیا سیٹھی‘ سارہ خان‘ شاہد خان‘ قافی خان‘ سجاد شوکی‘ قیدو‘ فیہ‘ برجو‘ کامران مجاہد اور نواز انجم شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔