مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام آج تحفظ پاکستان کانفرنس میں شرکت کیلئے لاہور سے قافلہ اسلام آباد روانہ

07 اگست 2016

لاہور (سپیشل رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام قائد ملت جعفریہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 28 ویں برسی پر آج 7 اگست بروز اتوار اسلام آباد پریڈ گرونڈ میں تحفظ پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوگا،جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک ہونگے،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہونگے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری علالت کے باوجود کانفرنس میں شریک ہونگے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،لاہور سے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی کی قیادت میں 80 سے زائد بسوں کا قافلہ رات گئے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔