کسب ،رزق،برکت(۱۴)

07 اگست 2016
کسب ،رزق،برکت(۱۴)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشادفرماتے ہیں:
٭تدبیر بھی تقدیر کا حصہ ہے ،اس لیے ہر معاملے میں اللہ پر اعتماد رکھتے ہوئے اچھی (اور مناسب)تدبیر (ضرور (اختیار کرو،اللہ تبارک وتعالیٰ اسباب کے پردے میں دیتا ہے۔(طبرانی ، ابونعیم)
٭صحیح تدبیر کرنا، آدھی معیشت ہے۔(دیلمی)
٭اللہ کریم کی زمین پر سفر کرتے رہو، اس طرح تندرست بھی رہو گے اوررزق بھی پائو گے۔(طبرانی، مصنف عبد الرزاق)
٭جو انسان کسی کام کا ارادہ کرے اوراس کے بارے میں اپنے مسلمان بھائی سے مشورہ مانگے تو اللہ رب العزت (بہت)خوش ہوتا ہے اور(اس مشورہ کی اوٹ سے)خود اس کی رہنمائی کرتا ہے اور(اسے معاملے کا بہترین پہلو سمجھا دیا ہے)۔(طبرانی، کنزالعمال)
٭جب تم میں سے کسی شخص کا اللہ تعالیٰ رزق کا کوئی ذریعہ (ملازمت، کا روبار، وغیرہ)عطاء فرمائے تو وہ اس سے وابستہ رہے اورجب تک اللہ تعالیٰ (اس بھی )بہتر (ذریعہ روزگار)مہیانہ کردے، تب تک وہ اسے ہر گز نہ چھوڑے ۔ (مسند احمد، بیہقی)
٭اللہ تبارک وتعالیٰ کو یہ بات پسند ہے کہ انسان جو کام کرے اورجب بھی کرے اسے اچھی طرح (پوری توجہ مہارت، اورسلیقے سے)کرے ایسے شخص سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے اوراس کام بھی برکت ڈال دیتا ہے۔(شعب الایمان)
٭اگر تم چاہتے ہو کہ تمہاری سب ضرورتیں پوری ہوں (اورسارے کام احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچیں)تو اپنی ضرورتیں پوشیدہ رکھو اور اپنے کاموں میں راز داری برتو اگر ان کی تشہیر کروگے تو حسد کا نشانہ بنوگے اورحسد نقصان دیتا ہے۔(طبرانی، بیہقی)
٭وہ جرأت مند تاجر جو کاروبار میں خطرہ مول لینے سے نہیں گھبراتا وہ خوب رزق کماتا ہے اورغیب ہے اس کی مدد کی جاتی ہے۔(کنزالعمال)
٭اپنے کھانے پینے کا اناج بھی ناپ تول کر رکھا کرو اللہ تعالیٰ اس میں تمہارے لیے برکت پیدا فرمادے گا ،اناج (چاہے تجارت کے لیے ہو یا اپنے استعمال کے لیے)اس کی پیمائش (یعنی ناپ تول کر رکھنے میں )برکت ہی برکت ہے۔ (بخاری، ابن ماجہ)٭کھانے سے پہلے اوربعد میں ہاتھ دھونا اورکلی کرنا انبیاء کی سنت ہے یہ فقر وافلاس سے محفوظ رکھتا ہے اوررزق بڑھاتا ہے ۔(نسائی، مستدرک)٭اللہ تعالیٰ کا نام لے کر کھانا شروع کرو تاکہ اس میں برکت رہے۔(مسند احمد)٭جو شخص رات کو باوضو حالت میں اللہ کریم کا ذکر کرتے ہوئے سوجائے تو جب بھی رات کو اس کی آنکھ کھلے وہ اللہ رب العزت سے دنیا اورآخر ت کی جو چیز بھی طلب کرے گا اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطاء فرمائے گا۔

اتحاد میں برکت ہے

کبھی نہ بھولئے کہ اتحاد میں برکت ہے‘ اپنی رجمنٹ پر فخر کیجئے‘ اپنی کور ...

اتفاق میں برکت

سمیرا فاطمہ قادری گوجرانوالہ ایک گائوں میں ایک کسان رہتا تھا۔ اس کے چار بیٹے ...