حکومت کی ناک تلے بچوں کا اغوا قوم کےلئے لمحہ فکریہ ہے: نذیر سوبھی
ساہیوال /سر گو دہا (نامہ نگار) پنجاب حکومت کی ناک تلے آئے روز معصوم بچوں کا اغوا پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے حکومت پنجاب حالات پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور اغوا کرنےوالے عناصر کو نشان عبرت بنانے کے لئے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار سینئر مر کزی رہنما ملک نذیر سوبھی نے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر جماعت کے موقف کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے ،کرپشن میں ملوث عناصر بلاتفریق کاروائی کے مستحق ہیں حکومت کرپشن و کمشن کےلئے ترقیاتی منصوبے بنا رہی ہے اور ان کی زیادہ توجہ ایسے منصوبوں پر ہے جہاں سے کرپشن اور کمیشن کے وسیع مواقع نکل سکیں۔پاکستانی خارجہ پالیسی ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بھارت ہم پر ہر میدان میں حاوی ہوتا جارہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مستقل وزیر خارجہ تعین کرکے بھارتی لابی کا مقابلہ کیا جائے۔