شاہپور صدر: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے طالب علم ڈوب کرجاں بحق
شاہپور صدر(نامہ نگار) شاہپور کے قریبی قصبہ بکھر بار کا رہائشی گل محمد کھوکھر اپنے بیٹے کے ساتھ دریائے جہلم پر نہانے گیا ۔ اچانک گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے اس کا تیرہ سالہ بیٹا ساتویں جماعت کا طالبعلم محمد حسن اپنے باپ کے سامنے دریا کی خونی لہروں کی نظر ہو گیا ۔ گل محمد کے شور و غل مچانے پر لوگ اکٹھے ہوگئے ۔ چند گھنٹوں کی تلاش کے بعد اس کے بیٹے کی نعش تلاش کر لی گئی ۔ مرحوم کے گھر سوگواروں کا ایک ہجوم اکٹھا ہو گیا ۔