بنی گالہ میں عمران خان کی رہاش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی کے ارکان کا قومی اسمبلی میں واپسی کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ پیر کے روز عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اسمبلی میں جانے سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا قومی اسمبلی میں جاکر فعال اپوزیشن کاکرداراداکریں گے جبکہ اسمبلی سے باہرجانے اورواپس آنےکامقصدتھا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ نےالیکشن کمیشن کی کارکردگی پرسوال اٹھایا،پاکستان کو غیر جانبدار الیکشن کمیشن درکارہے ۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن خود الطاف حسین کےبیانات پرحیران ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں نے الطاف حسین کےبیانات کیخلاف قراردادیں پیش کیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024