کراچی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چار روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اس دوران دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ رہے گی کراچی میں انیس سے بائیس رمضان تک جبکہ حیدرآباد میں بیس سے بائیس رمضان کو ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی،ڈبل سواری پر پابندی سے بچے ضعیف العمر افراد خواتین اور صحافی مستثنی ہوں گے جبکہ پانچ افراد یا اس سے زائد کے اجتماع اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔