اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک دہشت گردی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے دوسری طرف وفاقی دارالحکومت میں رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فیشن شو اور ماڈلز کے جھرمٹ سے محظوظ ہوتے رہے جبکہ وزیر خارجہ کا حلقہ ملتان سیلاب کی صورتحال سے بھی دوچار ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سے فیشن شو کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں کے موقع پر صدر آصف زرداری کے فرانس اور برطانیہ کے دورے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایسے سوالوں کا نہیں صحافی جواب کیلئے دفتر خارجہ سے رجوع کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس فیشن شو میں چار سے زائد بھارتی ڈیزائنرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ثقافتی شوز سے پاکستان‘ بھارت تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024