نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس ملازمین کی ہڑتال

ٍ

Apr 07, 2025

کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس کمپنی کے ملازمین کی ہڑتال بدستور جاری ہے۔نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کمپنی کے ملازمین نے  احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ملازمین اپنے حقوق کے لئے11 دن سے ہڑتال پر ہے۔ہڑتال کامقصد ہمارے واجبات پچھلے بونس اور تنخواہوں میں اضافہ کی غیر ادائیگی کیخلاف آواز اٹھانا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمپنی کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ فوری طور پر ہمارے جائز مطالبات پر غور کرے،ہمارے حقوق کاتحفظ کرے تاکہ کام کا ماحول بہتر ہو سکے۔ مظاہرین  نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لے کر حقوق کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کریگی۔

مزیدخبریں