اسلام آباد ( میگزین رپورٹ) سیکرٹری جنرل جماعت جلالیہ پاکستان'پروفیسر ڈاکٹر مفتی ظفر اقبال جلالی ، پرنسپل کرلوٹ ریذیڈنشنل کالج ڈاکٹر پروفیسر نثار احمد چوہدری،سربراہ تحر یک فرو غ دردو سلام علامہ قاری محمد یاسین نقشبندی قادری اورمرحوم حافظ ابرار احمد عثمانی کی صاحب زاد ی ڈاکٹر اسما تنویر عثمانی نے کہا ہے کہ شوال کے پہلے عشرے میں اسرائیل کی وحشت ناک بمباری نے 6 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا'' غزہ آخری سانسیں لے رہا ہے'' ڈائریکٹر ہیلتھ غزہ ڈاکٹر منیر البرش کے دل چیرنے والے کلمات کی گونج ابتک محسوس کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر نثارچوہدری ڈاکٹر مفتی ظفر اقبال جلالی نے عرب لیگ ،آو آئی سی اور بااثر مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ متحدہو کر اسرائیل کے خونیں قدم روکیں ، مبادا کہ ظالم' جابر اور سفاک صہیونی شام' لیبیا' اردن اور عراق کے بعد ایک نئی مسلم ریاست کو تختہ مشق بنالیں۔قاری محمد یاسین نقشبندی نے بتایا کہ ویڈیوز دیکھتے ہوئے دل خون کے آنسو رونے لگتا ہے، تصویریں کلیجہ چیر کر رکھ دیتی ہیں؟
اسرائیلی سفاکی نے انسانیت کو شرمسار کردیا: ڈاکٹر نثار چوہدری ، مفتی ظفر اقبال جلالی
Apr 07, 2025