تحصیل غازی کی معروف روحانی شخصیت پیر حمید آف عمر خانہ کی رسم چہلم ادا 

Apr 07, 2025

تربیلا(نامہ نگار) تحصیل غازی کی مشہور و معروف روحانی شخصیت مرحوم پیر حمید آف عمر خانہ کی رسم چہلم ادا کر دی گئی ہے۔ مرحوم پیر حمید آف عمر خانہ کی قبر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے ،مرحوم پیر حمید آف عمر خانہ کے صاحبزادگان پیر فزار خان ، اور پیر عرب علی سے آنے والے مہمانوں نے رسم چہلم کے موقع پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، جسٹس اطہر من اللہ  ، راجہ پرویز اشرف ،نیئر حسین بخاری ، نوشہرو فیروز سے پی پی پی کے ممبر قومی اسمبلی ذوالفقار علی ، غلام سرور خان ، زمرد خان، سینیٹر پیر صابر شاہ،  فیصل زمان ، صاحبزادہ قاسم شاہ، عادل اسلام ، ملک آمین اسلم ، مہتاب خان ، ٹکا خان،سابق چیئرمین یوسی کھنڈہ ملک غلام حسین چھجی مار، ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ملک محمد نعیم ، لالہ افضل کھنڈہ ، سردار مونی خان سالارو دیگر اہم سیاسی شخصیات ، مختلف مکاتب فکر کے افراد ،اعلیٰ افسران سمیت ضلع اٹک، راولپنڈی ، آزاد کشمیر ، ہری پور ،صوابی ، سندھ سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں و مریدین نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں