ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ن لیگ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے صدرحاجی محمدفیاض تنولی اورن لیگ شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژ ن کی صدر،ایم این اے محترمہ آسیہ نازتنولی نے مشترکہ بیان میںبجلی کی قیمتوںمیںکمی کرنے کے اقدام پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاںشہبازشریف اورقائدمسلم لیگ محمدنوازشریف کی مخلصانہ کاوشوںکوسلام پیش کیاہے،انہوںنے کہاکہ قائدمسلم لیگ میاںمحمدنوازشریف نے سابقہ ادوارحکومت میںبھی ملک کے اندرعوامی فلا ح وبہبودکی خاطر قا بل عمل اقدامات اٹھا کرپوری پاکستانی قوم کیلیئے خوشحالی کے دروا زے کھولے تھے،آج وزیراعظم میا ں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازکی کاوشوں سے ایک بارپھرمعاشی استحکام کی منزل کوقریب ترکردیاہے،بجلی کی قیمتوں میں نمایاںکمی سے عوام کوریلیف ملے گا،اورتمام شعبہ زندگی میںترقی ہوگی۔
بجلی کی قیمتوںمیںنمایاںکمی سے عوام کوریلیف ملے گا،فیاض تنولی
Apr 07, 2025