زیادتی واقعات :   2  لڑکے کاہنہ‘ پتوکی‘ ذہنی معذور بچی میانوالی میں نشانہ بنی

Apr 07, 2025

پتوکی + کاہنہ + میانوالی + فیصل آباد + گجرات + ڈسکہ (نمائندگان) ذہنی معذور لڑکی سمیت 4 خواتین اور 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر پتوکی کی حدود کرانی والا چک5 میں یاسین نامی شخص نے 15سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کاہنہ کے علاقہ خیابان امین کے رہائشی کے بیٹے کو ابرار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عیسیٰ خیل کے علاقہ بھور شریف میں 13 سالہ معذور لڑکی کو اعجاز نامی اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ماموں کانجن کے علاقہ کلیانوالہ کی خاتون کو ذیشان نے بے آبرو کر دیا۔ ڈسکہ تھانہ موترہ کے علاقہ داؤ کے کلاں میں اوباش ارشد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گجرات تھانہ لاری اڈا کے علاقہ چلڈرن پارک سے اغوا ہونے والی 22 سالہ لڑکی سے پانچ ملزموں آفاق حیدر بٹ، ملک سفیر حسین عرف کاشی، مشاہد حسین، حسن علی اور کلیم اللہ ساکنائے مدینہ سیداں نے اجتماعی زیادتی کی۔

مزیدخبریں