عید تعطیلات کے دو روز بعد عوام پاکستان پارٹی کے استقبالیہ اور شمولیتی پروگرام کا میدان صوابی کے تاریخی گاؤں بام خیل میں سجایا گیا۔مرکزی صدر پاکستان عوام پارٹی شاہدخاقان عباسی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ایونٹ کا انعقاد ریٹائرڈکرنل تاج سلطان کے حجرے میں کیا گیا، کرنل تاج سلطان اور انکی ٹیم نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کے قیام اور اس میں شمولیت کا مقصدعام لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا حل ہے اسی وجہ سے ہم نے نئی پارٹی جوائن کی اس میں تین قسم کے خواص یعنی بیورو کریٹ' ٹیکنو کریٹ اور پیشہ وارانہ افراد کو بھی شمولیت کی دعوت ہے تاکہ پارٹی مقصد کو آگے بڑھائیں ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں میزبان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی آمد کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مسلم لیگ ن کے قدآور سیاسی رہنما سابق وزیر اعلی و گورنر سرحد سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنے مقاصد اور نظریات سے ہٹ گئی اس لیے انہوں نے علیحدگی اختیار کی۔ 75 سال سے پاکستانی سیاسی اور مذہبی جماعتیں عوام سے صرف وعدے کرتی ہیں اور عملاً کچھ نہیں کرتی۔سردار مہتاب احمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان سابق اور موجودہ حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے ترقی معکوس کی طرف ہے اس لیے معاشی ترقی نہیں ہوسکی انہوں نے کہا کہ انتخابات شفاف نہیں ہوتے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے حکومتیںستھرے انتخابات کے ذریعے نہیں بنتی اس لیے ناکام ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے بہترین اذھان نوجوان بیرون ملک جارہے ہیں اس شمولیتی جلسے میں بھی نوجوانوں کی شدیدکمی ہے سیاسی جماعتوں'سیاسی سرگرمیوں اور ملکی ترقی میں نوجوانوں کی عدم دلچسپی اس لیے ہے کہ نوجوانوں کو اپنی اہلیت کے مطابق روزگار اور جسمانی تحفظ نہیں ملتی۔سردارمہتاب احمد خان نے اپنے فکرانگیز خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صورت حال تشویش ناک ہے ملک اور خصوصاً کے پی کے اور بلوچستان میں امن وامان کی ابتر صورتحال ہے اس کی ذمہ دار سیاسی اور غیر سیاسی قیادتیں ہیں سیاسی او رغیر سیاسی جماعتیں عوام اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں عدالتوں میں انصاف نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم ، سربراہ پاکستان عوام پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کلیدی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے پڑھا لکھا نوجوان مایوسی اور عدم تحفظ کا شکار ہے پاکستان میں آئین کی حکمرانی نہیں ہے ' سیاسی غیر سیاسی حکمرانوں کو اپنی سوچ بدلنا ہوگا اانہوں نے کہا کہ قانون ملکی صدر' وزیراعظم اور آرمی چیف پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ مزید کہا کہ ہماری کوئی خارجہ اور معاشی پاتیسی نہیں ہے نہ امن وامان کی کوئی پالیسی ہے سیاسی جماعتیں اور ان کے قائدین اپنے کارکنوں کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے صرف استعمال کرتی ہیں اس کے علاوہ ان کے اپنے مخلص کارکنان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر نے کہا کہ بام خیل آمد کا مقصد جلسہ یا اجتماع نہیں تھا بلکہ آپ کو اپنی سیاسی جماعت پاکستان عوام پارٹی کا منشور پہنچانا مقصودتھا انہوں نے کہا کہ میں 1966ء میں پہلی مرتبہ اپنے والدکے ساتھ صوابی آیا تھا جب میرے والد پاک فضائیہ میں آفیسر تھے انہوں نے بام خیل اور ضلع صوابی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا کہ جو ترقی ضلع صوابی اور مضافات بام خیل وغیرہ کو کرنا چاہیے تھا وہ نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ترین حکومت تھی انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دہشت گردی سے صرف ڈیڑھ ہزار پولیس اہلکار اور افسران شہید ہو چکے ہیں کے پی کے گورنر اور وزیراعلی کے آبائی شہروں میں امن وامان کی بدترین صورتحال کا یہ عالم ہے کہ علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی ڈی آئی خان اور ہری پور میں شام کو گھروں سے نہیں نکل سکتے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پونے تین کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں نظام کو ''بدلنے کی ضرورت ہے '' عوام حکمرانوں سے بیزار ہیں۔
عوام پاکستان پارٹی کی رابطہ مہم!!
Apr 07, 2025