حیدر علی مرزا ساری زندگی قوم ملت کی خدمت ،استحکام پاکستان کیلئے کوشاں رہے: سید اسد عباس نقوی

Apr 07, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر) سابقہ مشیر وزیراعظم پاکستان مرحوم حیدر علی مرزا کی برسی کی تقریب آج عقیدت و احترام سے ایمپریس روڈ مسافر خانہ میں ہوئی۔ برسی کی تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا اسکے بعد مجلس عزا کا آغاز ہوا جس میںلاہور بھر سے عزادروں مرد خواتین ماتمی سول سوساٹی وکلاء حضرات نے بھر پور شرکت کی اور حیدر علی مرزا کی قوم وملت اور وطن عزیز پاکستان کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مجلس عزا سے علامہ ابصار نقوی سید اسد عباس نقوی اور ذاکرین عظام نے خطاب کیا۔ سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری ساسیات MWM نے برسی کے شرکاء سے کہاحیدر علی مرزا ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کے استحکام اور سربلندی کیلئے خدمات سرانجام دیتا رہا اور قوم ملت جفریہ کیلئے ہمیشہ عملی طور پر ہمیشہ میدان عمل میں مصروف عمل رہا ۔

مزیدخبریں