پاکستان سپر لیگ سکیورٹی ‘پاک فوج ‘سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ  

Apr 07, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچوں کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیئے ہیں، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اور سکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیزکیلئے ہوگی۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کیلئے کابینہ ڈویژن،صوبائی حکومتوں اور چیف کمشنراسلام آباد نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیرز 2025 ء کیلئے بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی ہوگی۔

مزیدخبریں