شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان بزنس کمیونٹی کوریا کی طرف سے کوریا میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے پاکستانی ثقافتی شو اور عید ملن پارٹی کاانعقاد کیا جس میں سٹوڈنٹس و سکالرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ ،مذہبی و سیاسی آرگنائزیشن نے بڑھ چڑھ کر اس ثقافتی شو میں حصہ لیا،تقریب میں کوریا میں تعینات قائم مقام پاکستانی سفیر ڈاکٹر علی وقاص، ملٹری اتاشی لیفٹیننٹ کرنل محمد آصف، کمیونٹی کونسلر عبدالہادی جنجوعہ، کمرشل کونسلر فرید حسن سکھیرا ، چیئرمین IIDA مسٹر مون ینگ اور STS Robotics کے سی ای او کم خیوان ،پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے چیئرمین مدثر علی چیمہ، صدر جہانزیب خان اور جنرل سیکرٹری میاں صغیر احمد، عمیر لطیف،شفیق خان و دیگر بھی موجود تھے۔
شیخوپورہ:سفارتخانے کے تعاون سے کوریا میں عید ملن پارٹی
Apr 07, 2025