شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کا پیسہ شعبدہ بازیوں پر خر چ کررہے ہیں۔ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے بجائے اپنی تشہیر کیلئے قومی خزانے کو با پ دادا کی جا گیر سمجھ کر بے دریغ خر چ کر رہی ہیں جس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے، ملک بھر میں دوبارہ کرپشن و لوٹ مار کا بازار گرم ہے جس سے عوام میں پائی جانے والی تشویش حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے پاکستان کی غیورعوام موجودہ جعلی حکومت سے نجات چاہتی ہے جس کی خاطر پی ٹی آئی کی جاری جدوجہد میں ہر طبقہ سے وابستہ افراد بھرپور شرکت کرکے حکمرانوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کررہے ہیں، پاکستان کے عوام آگاہ ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ ہیں جنہیں پابند سلاسل کر کے اپنی مرضی و منشا پر چلانے کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکمران عوام کا پیسہ شعبدہ بازیوں پر خر چ کررہے ہیں:ناصر محمود
Apr 07, 2025