وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ۔پاکستان، سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔کراچی میں 2011 میں سعودی سفارتکار کے جاں بحق ہونے سے متعلق ملزمان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی سفارتکار کی پاکستان میں ہلاکت دہشت گردی کی بد ترین کاروائی تھی۔واقعے کا بظاہرمقصد پاکستان سعودیہ عرب تعلقات کو خراب کرنا تھا۔ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ملزمان قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔ملزمان کو قرار واقعی سزا دینگے۔پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے خادمین حرمین شریفین کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024