پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 451.12پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس44404.70پوائنٹس سے گھٹ کر 43953.58پوائنٹس ہو گیا اسی طرح233.62پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18245.89پوائنٹس سے کم ہو کر18012.87پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30292.04پوائنٹس سے کم ہو کر30042.73پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں64ارب48کروڑ63لاکھ28ہزار723روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب35ارب 92کروڑ21لاکھ93ہزار981روپے سے کم ہو کر 77کھرب71ارب 43کروڑ58لاکھ 65ہزار258روپے ہو گیا ۔بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں 20ارب روپے مالیت کے 37کروڑ5لاکھ 28ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو مارکیٹ میں 16ارب روپے مالیت کے 30کروڑ59لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر391کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے133کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،239میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024