سعودی عرب کی مالیاتی منڈی (تداول) نے رمضان المبارک کے دوران سٹاک ایکسچینج کے اوقات کار جاری کیے ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق تداول نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کے اوقات کار جو رمضان سے پہلے تھے وہی رمضان میں بھی ہوں گے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک شیئرز مارکیٹ کھلی رہے گی، سہ پہر تین سے تین بجکر 10 منٹ تک نیلامی بند ہوگی، سہ پہر 3 بجکر 10 منٹ سے 3 بجکر 20 منٹ تک بندش کے نرخوں پر لین دین ہوگا۔ بانڈز مارکیٹ دس بجے صبح سے سہ پہر تین بجے تک کھلی ہوگی، بانڈز کے لین دین کے بعد سہ پہر تین بجے سے چار بجے تک کی میٹنگ ہوگی۔ عید الفطر کی تعطیلات پیر 10 مئی سے شروع ہوں گی ،تعطیلات کے بعد پیر 17 مئی کو لین دین بحال ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38