وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ منجدھار میں پھنسی پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے نام پر چند افراد کی کرپشن کے تحفظ کیلئے بنائے گئے ملاوٹ شدہ پی ڈی ایم اتحادمیں شامل دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی، پیپلزپارٹی کے پے درپے دئیے گئے گہرے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے ریٹائرڈ ہرٹ جعلی راجکماری، کنیزوں اور فسادی مولانا کا سوگ طویل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منجدھار میں پھنسی لڑکھڑاتی، ہچکولے لیتی پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردیں۔ اے این پی نے واضح کہا کہ پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکی ہے،پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے.
عوام کےنام پر چند افراد کی کرپشن کےتحفظ کیلئےبنائے گئے"ملاوٹ شدہ PDM اتحاد" میں شامل دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔ پیپلزپارٹی کے پےدرپے دئیے گئے گہرے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے ریٹائرڈ ہرٹ جعلی راجکماری، کنیزوں اور فسادی مولانا کا سوگ طویل کردیا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 7, 2021