لاہور چیمبر آف کامرس کا آج ممبران کیلئے تجدید رکنیت شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 8اپریل سے اپنے ممبران کے لیے تجدید رکنیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد اور ایگزیکٹو کمیٹی نے ممبران کی سہولت کے لیے کیا ہے۔ تجدید رکنیت کے اوقات کار صبح دس بجے سے ایک بجے تک ہونگے، کاغذات کی وصولی اور جانچ پڑتال کے بعد ممبران کو سرٹیفیکیٹ بذریعہ ڈاک ارسال کردیا جائے گا۔