دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد13,62,936 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 76,373 افراداس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنزیونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں اموات کی تعداددس ہزار943 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 67 ہزار659 تک پہنچ گئی ہے۔
سپین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہزار798 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار510 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اٹلی میں اموات کی تعدادسولہ ہزار523 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ بتیس ہزار پانچ سو سینتالیس افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔