صدرڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو کل کراچی میں کورونا وائرس کے باعث وفات پا گئے تھے۔صدر نے منگل کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی خدمات کو سراہا جنہوں نے الخدمت ہسپتال سکھر میں کورونا مریضوں کیلئے خصوصی وارڈ بنائی اور کورونا کیخلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا۔انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر نے ڈاکٹروں اور نرسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جان پر کھیل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہے ہیں اور قوم کو ان پر فخر ہے کیونکہ یہی ملک کے سچے ہیرو ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024