جنوبی افریقہ میں پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کرلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دلہا، دلہن کو گرفتار کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے اور تمام سماجی تقاریب پر پابندی عائد ہے مگر ایک جوڑا ایسا ہے جس نے تمام حکومتی پابندیوں کو ہوا میں اڑا کر شادی کر ڈالی ۔ جنوبی افریقہ کے صوبے کوازولو ناتال میں شادی کی تقریب جاری تھی اور 40 مہمانوں کے درمیان دلہا دلہن نئی زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے ایک دوسرے سے عہد و پیماں کررہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا۔پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف تمام مہمانوں اور رسم کی ادائیگی کرانے والے پادری کو حراست میں لے لیا بلکہ دلہا اور دلہن کو بھی گرفتار کرکے تھانے لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا اس طرح دلہا دلہن کو اپنی شادی کی پہلی رات جیل میں کاٹنا ہوگی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024