کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو دفنانے کے بجائے انہیں سڑک پر ہی چھوڑ دیا گیا۔یہ واقعہ جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں دیکھنے میں آیا جب لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کو گھر کے باہر ہی چھوڑ گئے۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک نے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے جس کے باعث ان ممالک کی معیشتوں کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔معیشت کا پہیہ جام ہونے کا عملی نمونہ جنوبی امریکا کی ریاست ایکواڈور میں دیکھنے میں آیا جہاں لاشوں کے لیے تابوت ہی کم پڑ گئے۔غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈور میں تقریباً 170 افراد ہلاک ہوئے، تاہم لاک ڈاؤن اور خطرناک بیماری کی وجہ سے ان لاشوں کو باہر ہی چھوڑی دیا گیا۔انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’جو تصاویر اور ویڈیوز دیکھی ہیں، یہ سب نہیں ہونا چاہیے تھا، اس سب پر آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ ‘غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق تابوت کم پڑنے اور لاک ڈاؤن ہونے کے باعث کارڈ بورڈ کے تابوت تیار کرکے انہیں مختلف علاقوں میں روانہ کیا گیا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024