صارفین کیلئے متعارف کرایا جانیوالا چیک کلیئرنگ کا نیا نظام تاحال فعال نہ ہوسکا
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دو ہفتے قبل بینک صارفین کیلئے متعارف کرایا جانے والا چیک کلیئرنگ کا نیا نظام ابھی تک فعال نہ ہو سکا ۔بینک صارفین میں تشویش کی لہر ۔ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے تناظر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں میں رش کم کرنے کیلئے چیک کلیئرنگ کا ایک نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں چیک جمع کروانے والا شخص اپنی متعلقہ برانچ میں جا کر صرف 10 منٹ میں اس نئے نظام کے تحت اپنا چیک کلیئر کرا سکے گا جبکہ قبل ازیں ایک نظام کے تحت چیک کلئیرنگ ہائوس جاتے تھے اور کم از کم 24 گھنٹے بعد چیک کلیئر ہوتا تھا ۔