گھریلو رنجش پر شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد ٗ مضروبہ ہسپتال داخل
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)موضع کوٹلہ مدھو کی رہائشی صاحب بی بی نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ گزشتہ روز اس کے شوہر عابد حسین نے گھریلو رنجش پر اسے سوٹی کی مدد سے بدترین تشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ نے بمشکل جان بچاکر ہسپتال منتقل کردیاپولیس نے بیوی کی رپورٹ پر شوہرکو گرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔