اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم
ملتان( نمائندہ نوائے وقت) اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی کوآرڈینیٹر عابد ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت پورے جنوبی پنجاب میں کرونا ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کی ہدایت پر ملتان میں مستحقین میں الخدمت کے تعاون سے راشن تقسیم کیا۔