5 جواری گرفتار‘ رقم خوردبرد‘ ذرائع
جھوک اترا(نامہ نگار)جھوک اترا پولیس کا مخبر کی اطلاع پر چھاپہ.موضع ہزارہ کی بستی ڈیات والا میں مسمیان محمد سجاد.محمد کریم.شاہد.محمدابراہیم اقوام جتوئی اور ارشاد احمد موہانہ 5 افراد کو بذریعہ لڈو جوا کھیلنے کے الزام میں ریڈنگ پارٹی نے دھرلیا جن کے خلاف مقدمہ نمبر 52/20 قماربازی ایکٹ کے تحت درج کرتے ہوئے مبلغ 2180 روپے لڈو گوٹیاں موٹرسائکل برآمدگی شامل کرلی اور اس دوران کسی قسم کی سفارش قبول نہ لی گئی اور ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا جس نے جوڈیشل کردیا مگر جھوک اترا پولیس ملزمان کو دوبارہ تھانہ لے آئی اور آج پھر پیش کیا جائے گا.ذرائع کے مطابق جھوک اترا پولیس نے ملزموں کی جیب سے برآمد کی گئی رقم سے خوردبرکرتے ہوئے مقدمہ میں کم رقم درج کی ہے۔