لاک ڈاؤن‘ دکانیں بند‘ سعید منیس اور آصف منیس کا کرایہ وصول نہ کرنے کا فیصلہ
میلسی،چوک میتلا(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس اور سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے ٹبہ سلطانپور میں موجود اپنی ملکیتی مارکیٹ کے دکانداروں کا لاک ڈائون کی وجہ سے کرایہ وصول نہ کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے دیگر سیاستدانوں کیلئے مثال قائم کر دی واضح رہے کہ منیس خاندان کی ٹبہ سلطانپور میں سب سے بڑی کمرشل مارکیٹ موجود ہے اور انہوں نے موجودہ لاک ڈائون کے دنوں میں دکانداروں سے ان ایام کا کرایہ نہ دینے کا فیصلہ کر کے تاجروں کو ایک بڑا ریلیف دیا ہے اور دیگر سیاستدانوں کیلئے بھی ایک مثال قائم کی ہے میلسی شہر ، دوکوٹہ ، جلہ جیم اور دیگر علاقوں میں علاقے کے اہم سیاستدانوں کی کمرشل مارکیٹیں موجود ہیں ان مارکیٹوں کے کرایہ دار تاجروں نے بھی اپنے مالکان سے کرایہ نہ وصول کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔