سٹیٹ لائف کے دفاتر بند ہونے سے روزانہ اربوں روپے کا نقصان‘ کیش کاؤنٹر کھولا جائے : محمد خالد رحمن‘ رئیس خدا بخش
باغوبہار(نامہ نگار) کروناوائرس کی وجہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان جو پاکستان کابہت بڑامالیاتی ادارہ ہے کے دفاتراورکیش کاؤنٹرزکوبند کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ فریش سیکنڈ ائراوررینول کی مدمیں اربوں روپے جمع ہونا بندہوگئے ہیں پالیسی ہولڈرز اقساط اور لون کی رقم جمع کرانے کیلئے پریشان ہیں اورادارہ کو بھی روزانہ اربوں روپے کا خسارہ پہنچ رہا ہے جہاں ادارہ کو اربوں روپے کا خسارہ پہچ رہا ہے وہاں فیلڈ فورس بھی بیروزگارہوگئی ہے حکومت کودیگرمالیاتی اداروں کی طرح اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے دفاتراورکیش کاؤنٹرکھولنے چاہئیں اورجو احتیاطی تدابیر دیگر اداروں میں کی جارہی ہیں وہی اسٹیٹ لائف کے دفاتر اورکیش کاؤنٹرز پر بھی کی جائے تاکہ گورنمنٹ اربوں روپے کے نقصان سے بچ سکے اورفیلڈ فورس کے چولہے بھی چلتے رہیں ان خیالات کااظہار فیلڈ فورس اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان رحیم یارخان صدرمحمد خالدرحمن نے دیگرسیلزمینجرز رئیس خدابخش‘ محمداختربھٹی‘ نویدعلی چوہدری‘ محمداکرم ودیگر ان کے ہمراہ میڈیاسے کیا۔